اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے نتیجے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کی کمی آئے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران اس میں مزید 6.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو گی۔ منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر …
رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے نتیجے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کی کمی آئے گی‘حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے نتیجے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کی کمی آئے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران اس میں مزید 6.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو گی۔ منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کا معاہدہ ہو گیا ہے اور آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد اس معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا جس سے مزید اقتصادی فوائد بھی حاصل ہونگے اور ہمیں انتہائی کم شرح سود پر 2 سے 3 ارب ڈالر کی اضافی عالمی امداد بھی ملے گی۔ مالیاتی نظم و ضبط اور بنیادی اصلاحات کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے عالمی سرمائے کا اعتماد حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سعودی عرب سے فوری ادائیگی کے بغیر 3.2 ارب ڈالر سالانہ تیل درآمد کرنے کی سہولت حاصل کی گئی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ کم ہو۔ اس کے علاوہ حکومت کو اسلامی ترقیاتی بینک سے 1.1 ارب ڈالر کی فوری ادائیگی کے بغیر تیل درآمد کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوئی ہے۔








