اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اخراجات میں کمی پر خصوصی توجہ کے ذریعے بنیادی خسارے کی شرح کو 0.6 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی …
آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اخراجات میں کمی پر خصوصی توجہ کے ذریعے بنیادی خسارے کی شرح کو 0.6 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس محصولات کی شرح میں اضافہ کے ذریعے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد سے بھی کم ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں جن میں 6 لاکھ ملازمین شامل ہیں۔ اسی طرح صرف 380 کمپنیاں کل ٹیکس کا 80 فیصد سے بھی زیادہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کے کل 3 لاکھ 39 ہزار کنکشنز ہیں جن میں سے صرف 40 ہزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔ اسی طرح کل 31 لاکھ کمرشل صارفین میں سے صرف 14 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی مجموعی تعداد 5 کروڑ ہے جن میں سے صرف 10 فیصد ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے صرف 50 فیصد ٹیکس دیتی ہیں۔








