وفاقی بجٹ حقیت پسندانہ اور عوام دوست ہے‘پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حقیت پسندانہ اور عوام دوست ہے‘ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے خصوصی سوشل سیکٹر ریفارمز کا پروگرام رکھا گیا ہے‘ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے‘ عدالتیں اور ادارے خودمختار ہیں‘ احتساب سب کے لئے یکساں ہے‘ اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حقیت پسندانہ اور عوام دوست ہے‘ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئے خصوصی سوشل سیکٹر ریفارمز کا پروگرام رکھا گیا ہے‘ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے‘ عدالتیں اور ادارے خودمختار ہیں‘ احتساب سب کے لئے یکساں ہے‘ اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندان شریفیہ اور خاندان زرداریہ کی عیاشیوں کی وجہ سے قرضوں کا بوجھ ملک کے عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذات سے کفایت شعاری کا آغاز کیا اور دوسروں کے لئے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اداروں کی مضبوطی اور کرپشن کے خاتمہ کا ایک جامع پروگرام ہے جس سے غریب طبقات کو فائدہ ہوگا اور اشرافیہ پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018-19ءکا بجٹ سابقہ حکومت نے دیا اور غیر ضروری سبسڈیاں دے کر تماشا کیا گیا۔ تمام صوبوں کو حصہ دے کر وفاق کے پاس صرف 2600 ارب باقی تھے جن میں سے دو ہزار ارب روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بچت کی عادت ڈالنا ہوگی۔ درآمدی اشیاءپر انحصار کے بجائے مقامی مصنوعات کو فروغ دینا ہوگا۔ ایک سوال پر کنول شوذب نے کہا کہ آئین اور قانون ہر جگہ بالادست ہونا چاہیے‘ شخصیات نہیں۔

Leave a Reply