اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فلپائن کے باہمی تعلقات کافی پرانے ہیں،ہمارے وژن ایسٹ ایشیا پالیسی میں فلپائن اہم کردار ادا کرتا ہے۔وہ منگل کو فلپائن کے یوم آزادی کے موقع پر فلپائن سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔فلپائن کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈینیل ریموس بھی ان کے ہمراہ …
فلپائن کے یوم آزادی کے موقع پر فلپائن سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فلپائن کے باہمی تعلقات کافی پرانے ہیں،ہمارے وژن ایسٹ ایشیا پالیسی میں فلپائن اہم کردار ادا کرتا ہے۔وہ منگل کو فلپائن کے یوم آزادی کے موقع پر فلپائن سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔فلپائن کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈینیل ریموس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان اور فلپائن ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،فلپائن نے آسیان تنظیم میں بھی ہماری ہر طرح سے مدد کی ہے ۔








