داخلہ ڈویژن کی 51 جاری اور 14 نئی سکیموں کے لئے 9 ارب 84کروڑ 77لاکھ 69ہزار روپے مختص

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کی 51جاری اور 14 نئی سکیموں کے لئے مجموعی طورپر9 ارب 84کروڑ 77لاکھ 69ہزار روپے مختص کئے ہیں۔جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 7ارب 98کروڑ 37لاکھ 69ہزار جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 1ارب 86کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کی 51جاری اور 14 نئی سکیموں کے لئے مجموعی طورپر9 ارب 84کروڑ 77لاکھ 69ہزار روپے مختص کئے ہیں۔جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 7ارب 98کروڑ 37لاکھ 69ہزار جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 1ارب 86کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں میں بلوچستان میں مغربی سرحدوں کو مزید موثر بنانے کے لئے صوبہ کے شمالی حصہ میں ایف سی کے 8 نئے ونگز کے قیام کےلئے 50کروڑ ، ایف سی کے بلوچستان میں ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کےلئے 50 کروڑ ، بلوچستان میں مغربی سرحدوں کو مزید موثر بنانے کے لئے صوبہ کے جنوبی حصہ میں ایف سی کے 7 نئے ونگز کے قیام کےلئے 40کروڑ ، کراچی میں رینجرز سندھ کے اہلکاروں کےلئے رہائش گاہوں کی تعمیرکےلئے 33کروڑ3 لاکھ60 ہزار، ایچ 16میں جدید ماڈل جیل کی تعمیرکےلئے 40کروڑ ، نیشنل رسپانس سنٹر فار سائبرکرائم فیز تھری کےلئے 40کروڑ اور رحیم یارخان اور راولپنڈی میں چینیوں کی سکیورٹی کےلئے دو نئے سپیشل سکیورٹی ڈویژنز کے قیام کےلئے 33کروڑ52لاکھ30 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح نئے منصوبوں میں کورال تا روات اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کےلئے 42کروڑ50 لاکھ اوراسلام آباد میں دریائے کورنگ اور راول جھیل پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کےلئے 42کروڑ50 لاکھ روپے ، وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی اور سیوریج و سینی ٹینش کےلئے 35 کروڑ روپے اور اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کی سکیم کےلئے 10کروڑ روپے کے منصوبوں سمیت دیگرمنصوبے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply