اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے پہلے سے جاری 16 اور 23 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 12ارب 4کروڑ75لاکھ 16ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں پہلے سے جاری 16منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1ارب 39کروڑ 35لاکھ 28 ہزار روپے مختص …
نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے پہلے سے جاری16 اور 23 نئے منصوبوں کے لئے 12ارب 4کروڑ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 2019-20ءکے دوران نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے پہلے سے جاری 16 اور 23 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 12ارب 4کروڑ75لاکھ 16ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں پہلے سے جاری 16منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1ارب 39کروڑ 35لاکھ 28 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان جاری منصوبہ جات میں نیشنل پیسٹیسائیڈ مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 30کروڑ ،کمرشل بنیادوں پر زیتون کی کاشت کے منصوبہ کے لئے 40کروڑ اور بارانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لئے27کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 23 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر10ارب 65 کروڑ 39لاکھ 88 ہزار مختص کئے گئے ہیں۔ ان نئے منصوبہ جات میں بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کے لئے 1 ارب 10کروڑ ،نیشنل پروگرام کے تحت آبی گزرگاہوں کے لئے 5 ارب 50 کروڑ اورگندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے 6ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔








