بجٹ میں داخلہ ڈویژن کے 51 جاری اور 14 نئے منصوبوں کے لیے 9 ارب 84 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے2019-20ءکے بجٹ میں داخلہ ڈویژن کے 51 جاری اور 14 نئے منصوبوں کے لیے 9 ارب 84 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کردیئے۔ اسلام آباد کے ماڈل تھانہ جات، کورال تا روات سڑک کی تعمیر، سیوریج سینی ٹیشن سسٹم، راول لیک واٹر ٹریٹمنٹ سمیت متعدد منصوبہ جات کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی انفراسٹرکچر سوات مالاکنڈ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے2019-20ءکے بجٹ میں داخلہ ڈویژن کے 51 جاری اور 14 نئے منصوبوں کے لیے 9 ارب 84 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کردیئے۔ اسلام آباد کے ماڈل تھانہ جات، کورال تا روات سڑک کی تعمیر، سیوریج سینی ٹیشن سسٹم، راول لیک واٹر ٹریٹمنٹ سمیت متعدد منصوبہ جات کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی انفراسٹرکچر سوات مالاکنڈ کے پی کے کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لئے 47 کروڑ 7 2لاکھ، سائبر کرائم کے قومی رسپانس سنٹر فیز تھری کے لئے 40 کروڑ، سپیشل سکیورٹی برائے چائینز، پاکستان رینجرز پنجاب ،چکری راولپنڈی اور ضلع رحیم یار خان کے لئے33 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ڈی آئی خان میں فرنٹیر کور کی رہائش گاہوں کے لئے 30 کروڑ، اسلام آباد کے ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لئے28 کروڑ 99 لاکھ روپے بلوچستان کانسٹبلیری کے لئے 22 کروڑ 78 لاکھ، قومی فرانزک سائنس ایجنسی و اسلام آباد لیبارٹری کے لئے 22 کروڑ 50 لاکھ، جی بی سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر اور چلاس 114 ونگ کی تعمیر کے لئے15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Leave a Reply