مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے، مقبوضہ وادی میں نوجوان کشمیری رہنماکی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر مکمل شٹ ڈاﺅن رہا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے، مقبوضہ وادی میں نوجوان کشمیری رہنماکی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر مکمل شٹ ڈاﺅن رہا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری ہے ۔ بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان قربان کرنے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی برسی کے موقع پر ”کشمیر بلیڈز“ ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے مظالم کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ بھارت کے ٹی وی چینل زی نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ برہان وانی کی برسی کے موقع پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ حکام نے مقبوضہ کشمیر کے 4 جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

Leave a Reply