اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈوں پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اختیار کی جائے، ایئر پورٹس پر متعین مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مختلف مراحل کے دوران کسی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔ انہوں نے یہ ہدایات ایئر پورٹس کے بہتر انتظام خصوصاً مسافروں کو درپیش …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایئر پورٹس کے بہتر انتظام خصوصاً مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈوں پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اختیار کی جائے، ایئر پورٹس پر متعین مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مختلف مراحل کے دوران کسی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔ انہوں نے یہ ہدایات ایئر پورٹس کے بہتر انتظام خصوصاً مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت، ڈی جی اینٹی نارکوٹیکس فورس میجر جنرل محمد عارف، ڈی جی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس میجر جنرل ظفر الحق، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظامات خصوصاً مسافروں کو ایئر پورٹس پر سکیورٹی، امیگریشن و دیگر مختلف ضروری مراحل کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری، سیاحت کا فروغ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایئر پورٹس پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اختیار کی جائے، مسافروں کےلئے مسائل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹس پر متعین مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مختلف مراحل کے دوران کسی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔








