اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے جج ویڈیوکے حوالے سے کیس کی سماعت 23جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت تینوں درخواست گزاروں کی تجاویز سامنے آنے کے بعد اٹارنی جنرل سے بھی ان کی رائے جاننا چاہے گی اس معاملے میں کون کون سے راستے کھلے ہیں جس کے بعد عدالت ان تجاویزکی روشنی میں کیس کا جائزہ لے کر فیصلہ …
عدالت درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کی تجاویز اور رائے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنائے گی، چیف جسٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے جج ویڈیوکے حوالے سے کیس کی سماعت 23جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت تینوں درخواست گزاروں کی تجاویز سامنے آنے کے بعد اٹارنی جنرل سے بھی ان کی رائے جاننا چاہے گی اس معاملے میں کون کون سے راستے کھلے ہیں جس کے بعد عدالت ان تجاویزکی روشنی میں کیس کا جائزہ لے کر فیصلہ سنائے گی۔ منگل کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاءبندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے درخواست گزاروں اشتیاق مرزا،سہیل اختر اور طارق اسد کی جانب سے ویڈیو لیک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکلاءنے اپنے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس کی وجہ سے عدالت کے وقار پر سوال اٹھایا گیا ہے اس لئے اس معاملے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ عدالت کی ہدایت پر فریقین نے تجاویز دیںکہ اس معاملے کی انکوائری کےلئے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے جو حقائق کو منظرعام پر لائے۔








