اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر انتظامیہ کو وادی نیلم میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں انسانی و مالی نقصان کے بعد بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ بحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی وادی نیلم میں بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر انتظامیہ کو وادی نیلم میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں انسانی و مالی نقصان کے بعد بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ بحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اُن کی ہر ممکن امداد کرے گی اور اس قسم کی قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا علاقہ اپنے قدرتی خدوخال کے باعث اکثر طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، لینڈ سلائیڈز اور برفانی تودوں جیسی قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے جن سے بچاﺅ اور نقصانات کو کم کرنے کےلئے منظم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا لیکن ان آفات کے نتیجہ میں نقصانات کو اچھی منصوبہ بندی سے ضرور کم کیا جا سکتا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کا مستقبل سیاحت کے شعبہ سے وابستہ ہے، ایسے میں یہاں کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کے ساتھ سیاحت کے فروغ کےلئے بھی اس علاقہ کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔








