اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بنگلہ دیش کے سابق صدر اور چیئر مین جاتیہ پارٹی جنرل حسین محمد ارشاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور چیئر مین جاتیہ پارٹی کی حیثیت سے جنرل حسین کا دور بنگلہ دیش کی تاریخ میں اہم باب ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کے سابق …
پاکستان کا بنگلہ دیش کے سابق صدر اور چیئر مین جاتیہ پارٹی جنرل حسین محمد ارشاد کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بنگلہ دیش کے سابق صدر اور چیئر مین جاتیہ پارٹی جنرل حسین محمد ارشاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور چیئر مین جاتیہ پارٹی کی حیثیت سے جنرل حسین کا دور بنگلہ دیش کی تاریخ میں اہم باب ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کے سابق صدر جنرل حسین ارشاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مرحوم نے سارک رکن ملکوں کے سمٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پاکستان نے اللہ تعالی سے مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرنے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دینے کی دعا کی ہے۔








