اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاﷲ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جو عدالتوں میں پیش کئے جائیں گے، قوم کے بچوں کو منشیات کی لعنت کے ذریعے نشانہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، عوامی مفاد کے لئے تمام پارٹیاں تجاویز لے کر آئیں، ہمارے دروازے کھلے ہیں تاہم پاکستان کے عوام …
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاﷲ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جو عدالتوں میں پیش کئے جائیں گے، قوم کے بچوں کو منشیات کی لعنت کے ذریعے نشانہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، عوامی مفاد کے لئے تمام پارٹیاں تجاویز لے کر آئیں، ہمارے دروازے کھلے ہیں تاہم پاکستان کے عوام اور آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب نے قرآن و سنت کے تابع آئین کے تحت حلف لیا ہے، ہم قومی مفاد کو مقدم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور افرادی قوت کے باوجود اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف ایک موثر فورس کے طور پر اپنا لوہا منوایا ہے۔








