اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران تیز ہواﺅں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشیں ہوں گی، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ …
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتے تیز ہواﺅں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران تیز ہواﺅں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشیں ہوں گی، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بدھ کو ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔








