اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے گذشتہ 10 سالوں کے دوران ایک مقروض ملک کے سابق صدور آصف علی زرداری، ممنون حسین، سابق وزراءاعظم محمد نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کی سکیورٹی، انٹرٹینمنٹ اور کیمپ آفسز پر عوام کے پیسے کو بےدردی سے خرچ کرنے کی روش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے گذشتہ 10 سالوں کے دوران ایک مقروض ملک کے سابق صدور آصف علی زرداری، ممنون حسین، سابق وزراءاعظم محمد نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کی سکیورٹی، انٹرٹینمنٹ اور کیمپ آفسز پر عوام کے پیسے کو بےدردی سے خرچ کرنے کی روش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ان حکمرانوں کی عیاشیوں اور شاہانہ اخراجات پر صرف ہونے والے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی وصولی کی جائے، وفاقی کابینہ نے ریکوڈک معاملہ پر عالمی عدالت کے فیصلہ کے جائزہ اور ذمہ داران کے تعین کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام، 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے قانون، اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز مینجمنٹ ایکٹ، درآمدی آئل پر عائد ٹیکس سات فیصد کو کم کرکے 2 فیصد کرنے، ای کامرس پالیسی فریم ورک، سکوک بانڈ اور یورو بانڈ کے اجراءکیلئے لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی، چیئرمین نیپرا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک کی تقرری کی منظوری دےدی ہے، وزیراعظم عمران خان نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزراءاعلیٰ اور چیف سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈروں سے ان کے مسائل اور مشکلات بارے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن رجسٹریشن کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں اضافی اور ایڈہاک چارج ختم کرکے مستقل تقرریوں کی ہدایات دی ہیں۔ منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ملک و قوم کی ضروریات کے تعین، چیلجز کو کم کرنے کے امور پر سیر حاصل بحث کے بعد ایجنڈے کے مختلف نکات کی منظوری دی ہے۔








