وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) حکومت نے بے نامی جائیدادوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے 60 دن کے اندر ملکیت کے ثبوت پیش نہ کرنے پر یہ جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی 32 بے نامی کمپنیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئی ہیں‘ سابق ادوار میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) حکومت نے بے نامی جائیدادوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے 60 دن کے اندر ملکیت کے ثبوت پیش نہ کرنے پر یہ جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی 32 بے نامی کمپنیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئی ہیں‘ سابق ادوار میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا رہا، آج کے مشکل معاشی حالات کی وجہ سابق دور کی منی لانڈرنگ ہے، ملک کو لوٹنے والے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے صحافیوں کو سابق ادوار میں منی لانڈرنگ اور بے نامی جائیدادوں کے ذریعے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ایک مافیا ہے جس نے بے نامی پیسہ رکھا ہوا ہے، ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، آج کے مشکل معاشی حالات کی وجہ سابقہ دور کی منی لانڈرنگ ہے۔

Leave a Reply