اقوام متحدہ ۔ 15 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحالکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کل (جمعہ ) کو بند کمرے میں ہوگا ۔ یہ اجلاس پاکستان کی 15 رکنی تنظیم سے کی گئی درخواست پر منعقد ہورہاہے ۔ اجلاس بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ہندوستان کے فیصلے سے پیدا ہونے والی اس …
سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کل (جمعہ) کو بند کمرے میں ہوگا
اقوام متحدہ ۔ 15 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحالکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کل (جمعہ ) کو بند کمرے میں ہوگا ۔ یہ اجلاس پاکستان کی 15 رکنی تنظیم سے کی گئی درخواست پر منعقد ہورہاہے ۔ اجلاس بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ہندوستان کے فیصلے سے پیدا ہونے والی اس صورتحال کے باعث ہو رہا ہے جس نے جنوبی ایشیاء کے دو ہمسایہ ممالک کے مابین کشیدگی بڑھا دی ہے۔پولینڈ ، جو اگست کے مہینے کے لئےسلامتی کونسل کا سربراہ ہے کے مشن کے ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ کشمیر کے بارے میں بند کمرے میں مشاورت آج (جمعہ ، 16 اگست) کو صبح 10 بجے طے کی گئی ہے۔ یہ اجلاس چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے ۔









