چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ کا اہم سنگ میل عبور کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین کاخوشحالی کا خواب مشترکہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دے گا، اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعت و زراعت، سیاحت اور متعدد دیگر شعبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین کاخوشحالی کا خواب مشترکہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دے گا، اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعت و زراعت، سیاحت اور متعدد دیگر شعبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور کرے گا، جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی، مواصلات، آمد و رفت، صنعت و حرفت، کاروبا ر، روزگار، سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے ۔