سابق کپتان مصباح الحق اگلے 3 برس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

لاہور۔ 4 ستمبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو اگلے 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور فاسٹ بائولر وقار یونس بطور بائولنگ کوچ خدمات سر انجام دیں گے، انہیں بھی تین برس کیلئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ بدھ کو پی سی بی کے اعلامیے …

لاہور۔ 4 ستمبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو اگلے 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور فاسٹ بائولر وقار یونس بطور بائولنگ کوچ خدمات سر انجام دیں گے، انہیں بھی تین برس کیلئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ بدھ کو پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر جبکہ وقار یونس کو بائولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، دونوں اگلے تین برس تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے کوچز کی تلاش کیلئے قائم کردہ 5 رکنی پینل جس میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، اسد علی خان ( رکن بی اوجی)، وسیم خان ( چیف ایگزیکٹوپی سی بی) اور ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ) شامل تھے نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا بطور ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر اور وقار یونس کا بطور بائولنگ کوچ انتخاب کیا، وقار یونس ماضی میں 2 مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بھی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر قومی ٹیم کے نئے کوچز کا اعلان کیا گیا ہے۔