سیﺅل ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) شمالی کوریا نے منگل کو بحیرہ جاپان میں دو نامعلوم میزائل داغے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے ایک بیان میںکہا ہے کہ دیگر میزائل کے لانچ کے پیش نظر فوج تمام طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ …
شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں 2 میزائلوں کا تجربہ

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) شمالی کوریا نے منگل کو بحیرہ جاپان میں دو نامعلوم میزائل داغے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے ایک بیان میںکہا ہے کہ دیگر میزائل کے لانچ کے پیش نظر فوج تمام طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے بحیرہ جاپان کے علاقے میں دو نامعلوم میزائل داغے گئے۔ میزائلوں کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔واضح ر ہے کہ شمالی کوریا نے ایک دن پہلے ہی امریکہ کے ساتھ جوہری تنسیخ کی بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد منگل کو یہ میزائل داغا گیا ہے۔








