ویانا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوگیا۔پانچ روزہ اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی روشنی میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور چانچ پڑتال کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا نے بورڈ آف گورنرز …
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ویانا میں اجلاس شروع

مزید خبریں
ویانا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوگیا۔پانچ روزہ اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی روشنی میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور چانچ پڑتال کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے آغاز میں یہ بات کہی ہے کہ ایران نئی نسل کی سینٹری فیوج مشینیں نصب کر رہا ہے۔کرنل فروتا کے ابتدائی بیان میں آیا ہے کہ آئی اے ای اے اس بات کی تائید کرتا ہے کہ آئی آر فور قسم کے بائیس، آئی آر فائیو قسم کا ایک اور آئی آر سکس قسم کے تیس سینٹری فیوجز ایران میں نصب کیے جا چکے ہیں یا ان کی تنصیب کام جاری ہے۔








