بیجنگ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) چینی صدر ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور جامع اصلاحات کو گہرائی تک لے جانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی کے صدر شی جن پنگ نے اس کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اصلاحاتی نظام کو زیادہ موثر بنانے اور اصلاحات کے عمل میں حاصل کردہ نتائج کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے اور …
چین، جامع اصلاحات کو گہرائی تک لے جانے کے لئے مرکزی کمیٹی کا دسواں اجلاس

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) چینی صدر ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور جامع اصلاحات کو گہرائی تک لے جانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی کے صدر شی جن پنگ نے اس کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اصلاحاتی نظام کو زیادہ موثر بنانے اور اصلاحات کے عمل میں حاصل کردہ نتائج کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے اور مختلف شعبوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ جدیدمینوفیکچرنگ اور جدید سروس انڈسٹریز کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور نجی کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کی جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ اعلیٰ معیار کے حامل تجارت کو فروغ دیا جائے اور افرادی قوت اور باصلاحیت افراد کے آنے جانے کے عمل کوآسان بنایا جائے۔علاوہ ازیں اجلاس میں تعلیم، خوراک کی سکیورٹی ، مالیاتی بنیادی تنصیبات ، سماجی سکیورٹی اور ماحول دوست اقدامات سمیت مختلف امور کے حوالے سے احکامات دیئے گئے۔








