جاپان، پانی کی سطح پر تیرنے والے شمسی بجلی گھر میں آتشزدگی

ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کے نزدیک پانی کی سطح پر تیرنے والے جاپان کے سب سے بڑے شمسی بجلی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی اِچی ہارا شہر میں یاماکْورا ڈیم پر پانی کی سطح پر تیرنے والے شمسی پینلز سے ایک بجے کے قریب دھوئیں کے کالے بادل اٹھنا شروع ہو گئے جس …

ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کے نزدیک پانی کی سطح پر تیرنے والے جاپان کے سب سے بڑے شمسی بجلی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی اِچی ہارا شہر میں یاماکْورا ڈیم پر پانی کی سطح پر تیرنے والے شمسی پینلز سے ایک بجے کے قریب دھوئیں کے کالے بادل اٹھنا شروع ہو گئے جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مذکورہ بجلی گھر میں 50 ہزار سے زائد شمسی پینلز ڈیم کے پانی کی سطح پر تقریباً 18 ہیکٹرز رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔آگ بجھانے والے عملے نے چیبا میں سمندری طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواوں کو اس حادثے کا ممکنہ ذمے دار قرار دیا ہے۔انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہواوں کے باعث پینلز اوپر تلے آ گئے ہوں گے جس سے پیدا ہونے والی شدید حرارت آتشزدگی کا باعث بنی۔