گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں جون کے دوران 26.78 فیصد اضافہ

70

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں جون2019ء کے دوران 26.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 374 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2018ء کے دوران295 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح جون 2018ء کے مقابلے میں جون 2019ء کے دوران گڑ اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں79 ملین روپے ( 26.78 فیصد ) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔