ٹوکیو ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تعلقات میں بہتری کی توقعات ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1 ین (0.6 فیصد) بڑھ کر 170.6 ین (1.58 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 134.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج قومی تعطیل کے باعث بند رہا۔