وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کوبچانے کے لیے مزید بھرپور اقدامات کرے گا، مسئلہ کشمیر کو بین اقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کوہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کوبچانے کے لیے مزید بھرپور اقدامات کرے گا، مسئلہ کشمیر کو بین اقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کوہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کے بھارت اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پرکسی صورت بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کے کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، عوام کو وہاں خوراک، ادویات اورباقی ضروریات زندگی کی اشیاء تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارجیت کا نوٹس لیا ہے، بھارت مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کے پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے سے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی جانب سے مخلصانہ بات چیت کی پیشکش کا بھارت نے ہمیشہ منفی جواب دیا۔

مزید خبریں