صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کوجیل میں تبدیل کر رکھا ہے، وہاں ویران سٹرکوں پر فوجی پہرا دے رہے ہیں، ہسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، ادوایات ختم ہو چکی ہیں اور لوگ گھروں میں قید ہیں، رات کے پچھلے پہر گھروں پر حملہ کر کے بہیمانہ سلوک …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کوجیل میں تبدیل کر رکھا ہے، وہاں ویران سٹرکوں پر فوجی پہرا دے رہے ہیں، ہسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، ادوایات ختم ہو چکی ہیں اور لوگ گھروں میں قید ہیں، رات کے پچھلے پہر گھروں پر حملہ کر کے بہیمانہ سلوک کیا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں سینیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے اپنے ہی آئین کی دھجیاں اڑا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری بچے اپنے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے بھارتی افواج سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں

مزید خبریں