اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 3730.2 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ بنک کے جاری اعداد و شمارکے مطا بق جولائی اوراگست کے مہینوں میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4071.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا گیا تھا۔ اگست کے مہینے میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طورپر1690.9 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا گیا، یہ رقم جولائی کے مقابلے میں کم ہے جس کی بنیادی وجہ عیدالالضحیٰ کی وجہ سے پڑنے والے اثرات ہیں۔بینک کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اس مدت میں بالترتیب 377.58، 384.51، 297.41 اور250.20 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایا، اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اورعمان میں مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 158.60 اور58.14 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
ہوم تجارتی خبریں سمندرپارمقیم پاکستانیوںنے جولائی اور اگست کے دوران 3730.2 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال...