گزشتہ مالی سال کے دوران ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

69

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران چین کے خود مختار علاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 130.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ۔ یہ شرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے ۔مالی سال 2017-18ء کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 4.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری شروع کی۔ جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ئ، 2015-16ئ، 2014-15ء اور 2013-14ء میں ہانگ کانگ نے پاکستان میں بالترتیب 17.2، 93.3، 136.2 اور 228.5 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔