اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں 882.30 فیصد، فروخت میں 156.68فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں 882.30 فیصد جبکہ فروخت میں 156.68فیصد کا اضافہ ہواہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار 113یونٹس رہی جبکہ اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار ایک ہزار 110یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019ءکے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں 882.30 فیصد جبکہ فروخت میں 156.68فیصد کا اضافہ ہواہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار 113یونٹس رہی جبکہ اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار ایک ہزار 110یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019ءکے مقابلہ میں اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں 997 یونٹس یعنی 882.30 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی فروخت 157یونٹس رہی جبکہ اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی فروخت 403 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019ءکے مقابلہ میں اگست 2019ءکے دوران چنگ چی کمپنی کے رکشوں کی فروخت میں 246 یونٹس یعنی 156.68فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔