ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاحوں کی میزبانی ہے ، ترک صدر

انقرہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا ہے۔ایردوان نے عالمی یوم ِ سیاحت کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ"ہم شعبہ سیاحت میں عالمی سطح پر ترکی کے حصے میں توسیع لانے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں، ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاح ہیں۔ صدر ِ …

انقرہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا ہے۔ایردوان نے عالمی یوم ِ سیاحت کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ”ہم شعبہ سیاحت میں عالمی سطح پر ترکی کے حصے میں توسیع لانے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں، ہمارا ہدف 2023 میں 75 ملین سیاح ہیں۔ صدر ِ ترکی نے ترکی کی 2023 ٹورزم سٹریٹیجی عنوان سے کی جانے والی ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ 2019 کے اختتام تک مشرق ِ بعید سے 11 لاکھ، وسطی یورپ سے 28 لاکھ، بر اعظم امریکہ سے 11 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ 2023 میں مشرق بعید سے 40 لاکھ، وسطی یورپ سے 45 لاکھ اور خطہ امریکہ سے 30 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں