ماسکو ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) روس کے جنگلو ں میں لگنے والی شدید آگ پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پیر کو مکمل طور پر قابو پا لیا۔روسی ہوائی جنگلات کے تحفظ سروس کے سیکشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کے جن جن علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگی تھی، ان سب پر پیر کو قابو پا لیا گیا ہے۔ روس اور سائبیریا کے کئی …
روس کے جنگلوں میں لگنے والی آگ پرمکمل طور سے قابو پا لیا گیا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) روس کے جنگلو ں میں لگنے والی شدید آگ پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پیر کو مکمل طور پر قابو پا لیا۔روسی ہوائی جنگلات کے تحفظ سروس کے سیکشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کے جن جن علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگی تھی، ان سب پر پیر کو قابو پا لیا گیا ہے۔ روس اور سائبیریا کے کئی علاقوں میں جولائی اور ستمبر کے درمیان جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد ان علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیاگیاتھا۔جنگلوں میں آگ لگنے کے بعد سے ہی روس ہوائی جہازوں کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔








