چلی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

سنٹیاگو ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) چلی کے مشرق علاقے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی قسم کی سونامی کی وارننگ یا نقصان کی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔نیشنل سیسمو گرافک سینٹرنے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.6 تھی۔زلزلہ گرین وچ ٹائم کے مطابق تین بج کر 57 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز کسٹیٹوشن شہر سے …

سنٹیاگو ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) چلی کے مشرق علاقے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی قسم کی سونامی کی وارننگ یا نقصان کی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔نیشنل سیسمو گرافک سینٹرنے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.6 تھی۔زلزلہ گرین وچ ٹائم کے مطابق تین بج کر 57 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز کسٹیٹوشن شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دورزمین میں 30.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔واضح ر ہے کہ چلی انتہائی زلزلہ کے امکان والے علاقے میں پڑتا ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلہ آتا رہتا ہے۔ 1939ء میں چلی میں 8.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس تقریباً 28 ہزارافراد کی جان چلی گئی تھی۔

مزید خبریں