اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے خاتمے اور وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ (این ایس اے جی) تشکیل دیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں، مذہبی شخصیات اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے …
پی ٹی آئی حکومت 2020 تک پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے خاتمے اور وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ (این ایس اے جی) تشکیل دیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں، مذہبی شخصیات اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ایڈوائزری گروپ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ مناسب طریقے سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے جارحانہ پالیسی اپنائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ میں کئی ہائی رسک یونین کونسلیں ہیں اور ان علاقوں کو پولیو سے مکمل نجات دلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مائیکرو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے گھروں، گروپس اور ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے گی جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے گریز کرتے ہیں اور پولیو ورکرز کے کام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت 2020 تک پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔








