وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معشیت کی بہتری کیلئے مشکل اور سخت فیصلے کئے ہیں ، جلد عوام کو ان …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معشیت کی بہتری کیلئے مشکل اور سخت فیصلے کئے ہیں ، جلد عوام کو ان کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اس کا واضح ثبوت ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عوامی جماعت ہے اور عوام کے اعتماد کی بدولت ہی اقتدار میں آئی ہے ، ہم ملکی نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفادمیں کرتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر وزارتوں میں تبدیلی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر امریکی تحفظات کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے ۔