صاف و سرسبز پروگرام کے تحت کلین گرین پاکستان انڈیکس ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے، افتتاحی تقریب (کل) ہوگی ،ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صاف و سرسبز پروگرام کے تحت کلین گرین پاکستان انڈیکس ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب (کل) 25 نومبربروز پیر اسلام آباد میں میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم عمران خان کلین گرین پاکستان انڈیکس کی رونمائی کریں گے۔ اتوار …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صاف و سرسبز پروگرام کے تحت کلین گرین پاکستان انڈیکس ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب (کل) 25 نومبربروز پیر اسلام آباد میں میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم عمران خان کلین گرین پاکستان انڈیکس کی رونمائی کریں گے۔ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلٰی سطحی انتظامیہ کے حکومتی نمائندے، مختلف ممالک کے سفرائ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام، مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ حکومت کے سیاسی منشور کا ایک اہم جزو ہے، جس کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں آلودگی، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم اس سیاسی منشور کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے حکومت کے آتے ہی وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی بہتری، آلودگی، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے اور بڑے پیمانے پر نئے جنگلات اگانے کے لیے 10 بلین ٹری سونامی اور کلین گرین پاکستان پروگرام جیسے منصوبے شروع کردیے، جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی براہ راست نگرانی وزیر اعظم کررہے ہیں تاکہ ملک کو صاف و سرسبز بنایا جاسکے۔