آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج’ پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب

میرپور۔ 24 نومبر (اے پی پی)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب ہو گئے۔ اتوار کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صعیب سعید کے درمیان سخت …

میرپور۔ 24 نومبر (اے پی پی)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب ہو گئے۔ اتوار کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صعیب سعید کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 18079 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ صعیب سعید 13780 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔