اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پولیو پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جسے سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں، ماہرین پر مشتمل پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل سٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے، پولیو کے خاتمے میں سیاسی شخصیات، سفارتکار، علماءاکرام ، صحافتی برادری اپنا کردار ادا …
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پولیو پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جسے سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں، ماہرین پر مشتمل پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل سٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے، پولیو کے خاتمے میں سیاسی شخصیات، سفارتکار، علماءاکرام ، صحافتی برادری اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کیا۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی مشاورت سے پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے، نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ڈاکٹر ظفر مرزا ہوںگے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل سٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے۔ ماہرین کے گروپ کی تشکیل وزیر اعظم کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ میں پولیو کیلئے کام کرنیوالے ماہرین اور سابقہ عہدیداران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کا یہ فیصلہ حالیہ پولیو کے 91کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کام کرنیوالی شہنا زوزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ پولیو کیخلاف عملدرآمد،حکمت عملی میں پیش رفت کیلئے مشورے دے گا۔ ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کو اولین قومی ترجیح کے طور پر لیا جائے گا۔ تمام صوبوں خصوصاً کے پی کے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے، سیاسی اور سماجی واشگاف تعاون اور عزم کے ذریعے پولیو کے خاتمہ کیلئے اتفاق رائے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیو پروگرام ایک قومی پروگرام ھے سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کے دیگر اراکین میں صحت بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے خالد مگسی بھی شامل ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات سفارتکاروں ،علماءواکرام ،صحافیوں سے پولیو کے خاتمے کیلئے استفادہ حاصل کرنا ہے۔








