اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی معافی قبول کرلی۔ عدالت عالیہ نے دونوں وزراءکے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس …
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی معافی قبول کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی معافی قبول کرلی۔ عدالت عالیہ نے دونوں وزراءکے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ دونوں بہت ہی ذمہ دار ہیں، آپ ریاست کے سب سے اونچے نمائندہ ہیں، آپ جب اپنے الفاظ کے ذریعے غلط تشریح کریں گے تو اداروں سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ غلام سرور خان کو داد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بیان سیاسی تھا، ہم یہ نہیں کہتے ہم میں خامیاں نہیں، ہر جگہ خامی موجود ہے، سیاسی بیان بازی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد خراب کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے کہا کہ سیاستدان لوگوں کا اعتماد سسٹم پرمزید بڑھائیں، سیاسی مخالفت کی وجہ سے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، تنقید سے ہم گھبراتے نہیں، ہمارے لئے اور بھی چیلنجز موجود ہیں۔ عدالت مطمئن ہے کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے۔ عدالت آپ کے شوکاز نوٹس واپس لیتی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاست کے لئے اداروں کو متنازعہ بنانا درست نہیں، توقع رکھتا ہوں آپ عوام پر اداروں کا اعتماد بڑھائیں گے، عدالتیں تنقید سے گھبراتی نہیں بلکہ خوش آمدید کہتی ہیں۔ دونوں سائیڈز اسی طرح کرتی ہیں فیصلہ خلاف آئے تو ایسے بیانات دیتے ہیں، توقع ہے آئندہ زیر سماعت مقدمات پر کوئی رائے نہیں دی جائے گی، عام سائلین اصل اسٹیک ہولڈر ہیں جو حکومت اور پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وکیل شاہ خاور نے کہا کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے پر عدالت کے شکر گزار ہیں جس کے بعد عدالت نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیتے ہوئے دونوں وزراءکی معافی قبول کرلی۔








