راولپنڈی ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے گیس لیکج حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے شہریوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔زیادہ تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے …
ریسکیو 1122راولپنڈی کی جانب سے گیس لیکج حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے شہریوں کے لئے ہدایت نامہ جاری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے گیس لیکج حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے شہریوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔زیادہ تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استمال میں احتیاط برتیں، رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات( ہیٹر، چولہے وغیرہ) بند کر دیں ،گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پربجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں ،تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر نکل جائیں،خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ ہو تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں،گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ کمپریسر گیس بھر جانے اور دھماکے کی متعدد حادثات کا باعث بن چکا ہے۔








