پشاور۔25نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ایجنڈا میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کاراز پوشیدہ ہے ، اپوزیشن کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ،وزیراعظم کا استعفیٰ کامطالبہ کرنیوالے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ، اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،اگر مولانا فضل …
وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں ، وفاقی وزیر مراد سعید

مزید خبریں
پشاور۔25نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ایجنڈا میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کاراز پوشیدہ ہے ، اپوزیشن کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ،وزیراعظم کا استعفیٰ کامطالبہ کرنیوالے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ، اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،اگر مولانا فضل الرحمان خوابوں کے دنیا سے باہرآئے تو پھر ان کو دن میں بھی تارے نظرآجائیں گے ، ان خیالات کااظہار انہو ں نے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مرادسعید نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت سے عوام مطمئن ہیں اور عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے اورجب تک اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہو اور عوام کی تعاﺅن ہو، تو کوئی بھی حکومت کو ختم نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک کو لوٹنے والوں کو مستردکرتے ہوئے ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے اور اب ان کا اقتدار میں آنا قصہ پارینہ بن چکاہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو مسائل اورمشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کررکھی ہے ۔








