وزیراعظم عمران خان ملکہ میکسیما کی موجودگی میں احساس ‘فنانشل انکلوژن ا سٹریٹجی’ کا اجراءکریں گے

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی موجودگی میں احساس 'فنانشل انکلوژن ا سٹریٹجی' کا اجراءکریں گے ۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے انکلوسو فنانس فار ڈویلپمنٹ(یو این ایس جی ایس اے) کی حیثیت سے پاکستان کا …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی موجودگی میں احساس ‘فنانشل انکلوژن ا سٹریٹجی’ کا اجراءکریں گے ۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے انکلوسو فنانس فار ڈویلپمنٹ(یو این ایس جی ایس اے) کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا آغاز اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔ اس وقت، پاکستان میں پانچ میں سے صرف ایک شخص کوبنیادی مالی سہولیات جیسے بینک اکاﺅنٹس، کریڈٹ یا الیکٹرانک ادائیگیوں تک رسائی حاصل ہے۔ اس طرح وزیر اعظم نے باضابطہ مالی خدمات تک رسائی اور بالخصوص خواتین کی مالی نظام میں شمولیت پر ترجیح دی ہے۔ ورلڈ بینک گلوبل فائنڈیکس2017کے ڈیٹا بیس کے مطابق آج پاکستان میں صرف 7%خواتین کو بینکنگ اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم ملکہ میکسیما کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں دس سال کام کیا تاکہ لوگوں کو ان کی مالی خدمات تک محفوظ اور سستی رسائی حاصل کی جاسکے جو انہیں مشکلات سے بچانے اور انکے مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے درکار ہیں۔ مالی وسائل کی ایک وسیع حد تک رسائی یعنی کہ بچت، قرض، انشورنس ، ادائیگیوں وغیرہ سے گھرانے غربت سے باہرنکل سکتے ہیں، چھوٹے کاروبار بڑھ سکتے ہیں، کاشت کار ترقی کرسکتے ہیں اور معاشرے اور معیشتیں مضبوط ہوسکتی ہیں۔احساس کی مالی شمولیت کی حکمت عملی غریب اور انتہائی پسماندہ افراد کیلئے مالی خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔یہ اجلاس اہم ہے کیونکہ ہم اندرون اور بیرون ملک یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کاروبار کیلئے کھلا ہے۔ احساس فریم ورک کے تحت مالی شمولیت سے متعلق نئی حکمت عملی کا اجراء اسلام آباد میں کیا جائیگا۔