اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کے لیے مسلم ممالک کا یکساں موقف اختیار کرنا ضروری ہے، اس اتحاد کے نتیجے میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ناروے …
ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کے لیے مسلم ممالک کا یکساں موقف اختیار کرنا ضروری ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کے لیے مسلم ممالک کا یکساں موقف اختیار کرنا ضروری ہے، اس اتحاد کے نتیجے میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ناروے کے سفیر کو طلب کرکے اور احتجاجی مراسلہ دے کر مثبت قدم اٹھایا ہے لیکن یہ محض اشک زوئی کے زمرے میں آئے گا، اس وقت عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ دنیا کے اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے کےلئے مسلم دنیا کا کم از کم ایسے واقعات پر متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے اور اسلام دشمنوں کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا ہوگا کہ ایسے واقعات اب برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کو ان جیسے واقعات کی روک تھام کےلئے اب قیادت کرنی چاہیئے۔








