صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کا او آئی سی مستقل انسانی حقوق کمیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 100 دن کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے. دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے. اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے پیر کو او آئی سی کے مستقل انسانی …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 100 دن کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے. دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے. اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے پیر کو او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے،کشمیریوں کی حمایت پر مستقل انسانی حقوق کمیشن کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست اور اسکے بعد کی صورتحال انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی مستقل انسانی حقوق کمیشن نوٹس لے۔ 100 دن کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے. دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے. اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت میںہے.سردار مسعود خان نے کہا کہ او آئی سی کی کشمیریوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے.ہندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہوسکے.انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اب تک او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی.کشمیریوں کو او آئی سی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔