اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بہادر خاندانوں کے ساتھ …
وزیراعظم عمران خان کی اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بہادر خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں حکومت بھرپور مدد کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اردن کے حکام کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اردن میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے دیگر حکام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔








