سرینگر ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل126ویں روز بھی فوجی محاصرہ اوردیگر پابندیا ںبدستورجاری ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اورلاکھوں بھارتی فوجی دن رات کشمیریوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ علاقے میں گزشتہ چار …
مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل126ویں روز بھی خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال برقرار

مزید خبریں
سرینگر ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل126ویں روز بھی فوجی محاصرہ اوردیگر پابندیا ںبدستورجاری ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اورلاکھوں بھارتی فوجی دن رات کشمیریوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ علاقے میں گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کشمیریوں نے5اگست کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھے ہیں۔ سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے ۔








