اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ سارک چارٹر ڈے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان سارک عمل کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے، جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو 35 …
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا 35 ویں سارک چارٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ سارک چارٹر ڈے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان سارک عمل کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے، جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو 35 ویں سارک چارٹر ڈے کے حوالے سے وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے سفرا اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سارک تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل اور پاکستان میں مالدیپ کے سفیر احمد سلیم نے اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ 1985ءکو سارک چارٹر کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارک فورم سے مشترکہ کوششوں کے باوجود جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے غربت ،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان سارک پراسیس کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 35ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ارکان ممالک اور ان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنماو¿ں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئےمل کر کام کرنے کیلئے سارک چارٹر مرتب کیا۔ پاکستان خطے میں باہمی تعاون سے ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس موقع پر مالدیپ کے سفیر احمد سلیم نے کہا کہ سارک فورم جنوبی ایشیاءمیں غریت کے خاتمے اور معاشی استحکام کے لئے معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں دیرپا ترقی سمیت دیگر متعینہ اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم سارک کے پلیٹ فارم سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سارک انرجی سینٹر محمد نعیم ملک کی طرف سے خصوصی انرجی سٹال بھی لگایا گیا جس میں سارک ممالک کے پسماندہ علاقوں کے باسیوں کے لیے انرجی سلوشنز کے ماڈل پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر پینتیسویں سارک چارٹر ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔









