اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅس ایسوسی ایشن، حبیب بینک لمیٹڈ سمیت سرکاری و غیر سرکاری شعبوں سے ای کامرس …
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅس ایسوسی ایشن، حبیب بینک لمیٹڈ سمیت سرکاری و غیر سرکاری شعبوں سے ای کامرس کے شراکت داروں نے شرکت کی۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ نجی شعبہ کسی بھی معیشت کیلئے ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے اور موجودہ حکومت شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس پالیسی کا مقصد ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں اور ایس ایم ایز کے شعبہ کو بااختیار بنانا ہے جبکہ خواتین کے کاروباری اداروں کو بھی ای کامرس کے عالمی پلیٹ فارم سے جوڑنا بھی پالیسی کا اہم جزو ہے تاکہ قومی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان میں انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے قیام، کاروباری آسانیوں کا فروغ، ای کامرس کے شعبہ کے حوالہ سے ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای کامرس کی پالیسی کا اجراء23 دسمبر 2019ءکی بجائے جنوری 2020ءکے تیسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔









