سعودی عرب تیل تنصیبات پر حملے میں ایرانی مداخلت کی تصدیق نہیں ہوسکی ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بتایاکہ اقوام متحدہ رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے میں ایرانی مداخلت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ …

اقوام متحدہ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بتایاکہ اقوام متحدہ رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے میں ایرانی مداخلت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کو حملے میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں کے ملبے تک رسائی دی گئی لیکن وہ آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکے کہ ان حملوں میں استعمال ہونے والے کروز میزائل اور ڈرون ایران کے ہیں۔ انتو نیو گوٹریس نے کہا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کر دی جائے گی۔