اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کی منظوری دیدی۔ قرار داد میں امن کے فروغ کے لئے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مقالمے کو اجاگر کرنے کے لئے زور دیا گیا ہے۔193 رکنی جنرل اسمبلی نے قرار داد کی اتفاق …
اقوام متحدہ کا کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیر مقدم ‘جنرل اسمبلی نے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے پیش کردہ قرار داد کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کی منظوری دیدی۔ قرار داد میں امن کے فروغ کے لئے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مقالمے کو اجاگر کرنے کے لئے زور دیا گیا ہے۔193 رکنی جنرل اسمبلی نے قرار داد کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سکھوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کرتار پور راہداری کوبین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن ہمسائیگی کے جذبے کے تحت کھولا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقعے پر 9نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا جس میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی قرارداد میں بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو ویزہ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی تعریف کی۔ قرار داد کی منظوری کے بعد ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ کرتار پور راہداری کو کھولنا وزیراعظم عمران خان کا ایک تاریخی اقدام ہے،اس کے ذریعے بین مذاہب اور بین الثقافتی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی جانب سے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری اور اس کا خیر مقدم کرنا بین الاقوامی سطح پر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام واضح طور پر سنا گیا ہے کہ خطے میں کون امن کے لئے کام کرتا ہے اور کس سے امن کو خطرہ لاحق ہے۔








